ابنا: مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردئے۔شہر میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے آج ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو جے میں نامعلوم افراد نے دو پتھاروں کو آگ لگا دی۔قائد آباد میں مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی، ریسکیو پٹیل پاڑہ کے علاقے میں مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔لیاری کے علاقے لی مارکیٹ چوک پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا جبکہ آس پاس کی دکانیں بھی بند ہوگئی۔شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔
.....
/169